وبا زن مریدی کی پھیلی، ہے جاری شفا کی تلاش
ہے تشخیص آسان، سب کر رہے ہیں دوا کی تلاش
پرندوں میں اور پیٹؤوں میں یہی قدر ہے مُشترک
کہ دونوں کو ہے صُبح سے شام تک بس غذا کی تلاش
مِرا مشورہ مان لو؛ اور فوراً رچا لو بیاہ
اگر ہے تمہیں ایک انسائیکلوپیڈیا کی تلاش
ملیں گے یقیناً ہزاروں کُمنٹ اور لاکھوں فرینڈز
بناؤ نئی آئی ڈی، نام رکھو؛ وفا کی تلاش
پڑھائی گئی میٹرک میں جو غالب کی بانگِ درا
سلیبس میں بی اے کے شامل ہے جون ایلیا کی تلاش
وہ بیگم کو سسرال چھوڑ آئے دو چار دن کے لیے
ہو شوہر کو جب جب سکوں بخش آب و ہوا کی تلاش
انہیں وائی فائی کی ہر وقت رہتی ہے یوں جُستجو
پُجاری کو ہوتی ہے جیسے کسی دیوتا کی تلاش
مِری سادگی دیکھ، بیلنس بھیجے ہمیشہ اُسے
نہیں کی کبھی واپسی کے لیے بھی صبا کی تلاش
شہنشاہ بن جائیں شعر و سخن کے وہ جس کے طفیل
سبھی بے تُکے شاعروں کو ہے ایسے ہُما کی تلاش
عرفان قادر
No comments:
Post a Comment