Thursday, 7 December 2023

عروج ہو یا زوال رکھنا تم اپنی ماں کا خیال رکھنا

 ماں

اگر کبھی تُم اُداس راتوں میں خیمہ زن ہو

یا اوس پڑتی مسافتوں میں

محسوس تم کو کبھی تھکن ہو

اپنے اندر کی وحشتوں میں

تیرا سہما ہوا بدن ہو

تو ایک ہستی جو ہے زمیں پر

وہ لم یلد کا حسین چہرہ

تمہارے اندر کی خامشی کو سُنا کرے گی

وہ اپنے لہجۂ مطمئن میں

تمہارے حق میں دُعا کرے گی

تمہارے جتنے بھی ہوں تعلق

تمام رشتے تمام بندھن

بدل بھی سکتے ہیں رُت جو بدلے

بکھر بھی سکتے ہیں شورشوں میں

وہ ایک رشتہ جسے بقأ ہے

عظیم ہستی وہ صرف ماں ہے

حالات جیسے بھی ہوں مگر تُم

عروج ہو یا زوال رکھنا

تم اپنی ماں کا خیال رکھنا


ثمر جاذب

No comments:

Post a Comment