تیری سمت ایسے رستے جا رہے ہیں
بنا لاٹھی کے اندھے جا رہے ہیں
کسی نے کوزے کیا کھولے ہیں اپنے
مِرے دریا سمٹتے جا رہے ہیں
تو کیا میں اچھی غزلیں کہہ رہا ہوں
سبھی حیرت سے دیکھے جا رہے ہیں
وہ لوگوں کی نظر میں آ رہا ہے
مِرے اشعار کُھلتے جا رہے ہیں
تِرے نزدیک کیا آنے لگے ہم
خدا سے دُور ہوتے جا رہے ہیں
مبین دھاریجو
No comments:
Post a Comment