Saturday, 4 September 2021

کیا کہنا تھا بھول گئی میں آنکھوں کی اس جل تھل میں

کیا کہنا تھا بھول گئی میں آنکھوں کی اس جل تھل میں

اب کے ملنے جاؤں گی میں گِرہ لگا کر آنچل میں

جب تک اس کا شہر دکھا دیکھا ریل کی کھڑکی سے

بعد حزیں پھر بیٹھ کے میں نے یاد نچوڑیں آنچل میں

دور تلک ہے دھواں دھواں سا دشا دکھے نہ کوئی ڈگر

جیسے آگ سلگتی کوئی چھوڑ گیا ہو جنگل میں

شام ڈھلے تک جسے اکیرا بیٹھ کے میں نے ساحل پر

رات گئے وہی چہرہ دیکھا میں نے امنڈتے بادل میں

نہ آہٹ نہ کوئی دستک نہ الہام کوئی تارا

جانے کب وہ آن بسا تھا من بیراگی پاگل میں


تارا اقبال

No comments:

Post a Comment