مدح و ثنائے فاطمہ زہرہ
خوشنودئ بتولؑ ہے رب کی رضا کا راز
تسبیحِ فاطمہؑ ہے قبولِ دعا کا راز
میں تو کہوں گا آئی ہے گھر سے بتولؑ کے
پوچھے کوئی جو نُدرتِ بادِ صبا کا راز
مسجد سے متصل ہے جو بوسیدہ سا مکان
ملتا ہے اس جگہ پہ حیات و قضاء کا راز
افطار تین دن کِیا پانی کے گُھونٹ سے
وہ تین دن بِتاتے رہے ھل اتیٰ کا راز
اک گھر لُٹا رہا ہے برائے خدا حیات
اک گھر بتا رہا ہے خدا سے وفا کا راز
گودی میں لے کے زہرہؑ کے گھر میں حسینؑ کو
افشا کیا رسولﷺ نے دیں کی بقاء کا راز
مدح و ثنائے فاطمہؑ زہرہ ہے افتخار
ہر گام پر سکونِ دلِ مبتلا کا راز
افتخار حیدر
No comments:
Post a Comment