Saturday, 20 August 2022

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جب لیا نامِ نبیؐ میں نے دعا سے پہلے

میری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے

بے وضو عشق کے مذہب میں عبادت ہے حرام

خوب رو لیتا ہوں میں آقاﷺ کی ثناء سے پہلے

ہم نے بھی اس در اقدسؐ پہ لگائی ہے نظر

جس جگہ منگتوں کو ملتا ہے صدا سے پہلے

دمِ آخر مجھے آقاﷺ کی زیارت ہو گی

ایک دن آئیں گے سرکارؐ قضا سے پہلے

حق سے کرتا ہوں دعا پڑھ کے محمدؐ پر درود

یہ وسیلہ بھی ضروری ہے دعا سے پہلے


حافظ مظہرالدین مظہر

No comments:

Post a Comment