Sunday, 16 July 2023

دکھ پہیلی کے پیرائے میں

 دکھ 

(پہیلی کے پیرائے میں)


کہہ دینے سے کم ہوتا ہے

سُن لینے سے سانجھا

کہنے سننے مل بیٹھیں تو

ہو جاتا ہے آدھا

ساتھ ساتھ ہی رہے ہمارے

نہ لی اپنی راہ ہم نے

جب بھی سمجھانا چاہا

ہم سے ملا تھا پہلی دفعہ یہ

لیکھ ہمارے جب لائے تھے

سامنے اک دوراہا


طلعت افروز

No comments:

Post a Comment