گوگل ارتھ Google Earth
انٹرنیٹ سے گوگل ارتھ پہ جا کے ہم
ڈھونڈتے ہیں اپنے اپنے چھوڑے ہوئے گھر
سڑکیں، محلے، بلڈنگیں
رنگ رنگ کی ٹُکڑیاں، جُڑی تُڑی
جن کے ملنے سے کبھی
بنتی تو تھی
وہ ایک شبیہہ
اک پیکرِ کامل
اک عالمِ ہستی
ایک جسارت
سلوٹیں سی ریت پر اُبھری ہوئیں
جو اٹل ہونی کے ظالم جھکڑوں میں
جانے کب کی کھو گئیں
طلعت افروز
No comments:
Post a Comment