Tuesday, 5 December 2023

جھک گیا دل اب تو اللہ کے ہی در پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جھک گیا دل اب تو اللہ کے ہی در پر

سب گیا مل اب تو اللہ کے ہی در پر

ہوگئی پوری دعائیں میری تو اب

میں یوں شامل اب تو اللہ کے ہی در پر

تو نصیبوں کو لگے پر میرے پھر جو

سو میں ہر پل اب تو اللہ کے ہی در پر

پھر معافی مل گئی میری خطا کو

تقویٰ حاصل اب تو اللہ کے ہی در پر

سو ملا انعام مجھ کو تو خدا سے

عشق کامل اب تو اللہ کے ہی در پر

کچھ نہیں مل پایا دنیا میں ثمر پھر

غم گئے دھل اب تو اللہ کے ہی در پر


ثمرین ندیم ثمر

No comments:

Post a Comment