Tuesday, 5 December 2023

وہ کیا ہے جو نہیں ہے مرے مصطفیٰ کے پاس

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ کیا ہے جو نہیں ہے مِرے مصطفیٰؐ کے پاس

قطرے کی حیثیت نہیں بحرِ سخا کے پاس

راز و نیازِ عشق کہاں ڈھونڈتا ہے تُو

یا رب کے پاس ہے یا حبیبِؐ خدا کے پاس

عشقِ نبیﷺ نے اپنے اِحاطے میں لے لیا

پاس آئے میرے، اب کہاں طاقت بَلا کے پاس

رفتار اُنﷺ کی کوئی بھلا کیسے پا سکے؟

اک آن میں جو پہونچے ہیں قصرِ دنا کے پاس

اُن کی عطا کا سب سے انوکھا ہی طرز ہے

منگتوں کو بخشتے ہیں ہمیشہ بُلا کے پاس

پہلو میں میرے دل کو نہ ڈھونڈو، نہ پاؤ گے

اِس کا پتہ مِلے گا شہِ دو سراﷺ کے پاس

رحمت کا سائبان میسّر ہُوا مجھے

جاؤں تو جاؤں کیوں میں سحر! اغنیا کے پاس


سحر بلرام پوری

غلام جیلانی سحر

No comments:

Post a Comment