Friday, 14 July 2023

ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں 

فیضان محمدﷺ ہے دن رات مدینے میں

پلکوں پہ سجاؤں گا خاک مدینے کی

لے جائیں اگر مجھ کو حالات مدینے میں

کچھ ہار درودوں کے ہے زادِ سفر میرا

لے جاؤں گا اشکوں کی سوغات مدینے میں

عرشی بھی سوالی ہیں فرشی بھی سوالی ہیں

ملتی ہے شفاعت کی خیرات مدینے میں

دربار سے کوئی بھی ناکام نہیں پھرتا 

سنتے ہیں وہ سائل کی ہر بات مدینے میں

جس ذات کی برکت سے ہے نام ظہوری کا

ہے جلوہ نما ہر سو وہ ذات مدینے میں

ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں 

فیضان محمدﷺ ہے دن رات مدینے میں


محمد علی ظہوری

No comments:

Post a Comment