Friday, 14 July 2023

افضل الانبیاء آپ ہی ہیں شہا خاتم الانبیاء

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


افضل الانبیاء آپﷺ ہی ہیں شہاؐ خاتم الانبیاء

آپﷺ کے نام پر ہم ہیں دل سے فدا خاتم الانبیاء

بعد اللہ کے آپﷺ کا مرتبہ، آپﷺ صدرالعلیٰ

سب جہانوں میں کوئی نہیں آپﷺ سا خاتم الانبیاء

رب نے پیغام، اقراء کا بھیجا وہیں، لائے روح الامیںؑ

آپﷺ کے نور سے ہے منور حِرا، خاتم الانبیاء

سنگ برسائے طائف میں بدبختوں نے، خوں سے جوتے بھرے

آپﷺ نے پھر بھی ان کا نہ چاہا بُرا، خاتم الانبیاء

آپﷺ ہی کو سراجاً منیرا، کہا رب نے قرآن میں

آپﷺ شمس الضحیٰ، آپﷺ بدرالدجیٰ خاتم الانبیاء

مہرباں مہرباں، راحت قلب و جاں، مونس بے کساں

آپﷺ رحمت لقب اور عطا ہی عطا، خاتم الانبیاء

پھول روضے پہ کہتا ہے رو رو کے اب ہو کرم کی نظر

دین و دنیا میں ہے آپﷺ کا آسرا، خاتم الانبیاء


تنویر پھول

No comments:

Post a Comment