آ دیکھ مری آنکھوں میں اک بار مرے یار
روشن ہیں کسی ہجر کے آثار مرے یار
لے جا تُو رفاقت کے یہ پَل، وصل کا جنگل
رہنے دے یہاں ہجر کے آزار مرے یار
مل جائے جو مجھ ایسا کوئی مجھ کو بہت ہے
جُز اس کے نہیں کچھ مجھے درکار مرے یار
اے قیس! یہ کیا نجد کی وحشت کا اثر ہے
اب خواب میں آتا ہے چمن زار مرے یار
لمحاتِ جدائی،۔ یہ دعائیں،۔ یہ اداسی
کیوں ہاتھ چھڑانے کو ہے تیار مرے یار
مبشر سعید
No comments:
Post a Comment