Tuesday, 10 November 2020

بوندیں نہیں ستارے ٹپکے ہیں کہکشاں سے

 فلمی گیت


بوندیں نہیں ستارے ٹپکے ہیں کہکشاں سے

صدقے اتر رہے ہیں تم پر یہ آسماں سے

بوندیں نہیں ستارے ٹپکے ہیں کہکشاں سے


موتی کے رنگ رُت کے قطرے دمک رہے ہیں

یا ریشمی لٹوں میں جگنو چمک رہے ہیں

آنچل میں جیسے بجلی کوندے یہاں وہاں سے

صدقے اتر رہے ہیں تم پر یہ آسماں سے

بوندیں نہیں ستارے ٹپکے ہیں کہکشاں سے


دیکھے تو کوئی عالم بھیگے سے پیرہن کا

پانی میں ہے یہ شعلہ یا نور ہے بدن کا

انگڑائی لے رہے ہیں ارماں جواں جواں سے

صدقے اتر رہے ہیں تم پر یہ آسماں سے

بوندیں نہیں ستارے ٹپکے ہیں کہکشاں سے


پہلو میں آ کے میرے کیا چیز لگ رہی ہو

بانہوں کے دائرے میں تصویر لگ رہی ہو

حیران ہوں کہ تم کو دیکھوں کہاں کہاں سے

صدقے اتر رہے ہیں تم پر یہ آسماں سے

بوندیں نہیں ستارے ٹپکے ہیں کہکشاں سے


مجروح سلطانپوری

No comments:

Post a Comment