Friday, 19 August 2022

نام میں تیرے دوا موجود ہے

عارفانہ کلام حمدیہ کلام


نام میں تیرے دوا موجود ہے

ذکر میں تیرے شفا موجود ہے

دیکھ کر حرکت میں تیری کائنات

عقل بولی؛ کہ خدا موجود ہے

حکم سے مالک تیرے زندہ ہوں میں

تیری مرضی سے ہوا موجود ہے

تُو ہے بندوں پر ہمیشہ مہرباں

تیری رحمت جا بجا موجود ہے

جس جگہ حامد تِرا کوئی نہیں

اس جگہ مولا تیرا موجود ہے


حامد باقری

No comments:

Post a Comment