Friday, 19 August 2022

نبی کا لب پر جو ذکر ہے بے مثال آیا کمال آیا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


نبیﷺ کا لب پر جو ذکر ہے بے مثال آیا، کمال آیا 

جو ہجر طیبہ میں یاد بن کر خیال آیا، کمال آیا 

تیریؐ دعاؤں ہی کی بدولت عذاب رب سے بچے ہوئے ہیں 

جو حق میں امت کہ تیرےؐ لب پر سوال آیا، کمال آیا 

غرور حوروں کا توڑ ڈالا لگا کے ماتھے پہ تل خدا نے 

جو کالے رنگ کا غلام تیرا بلالؓ آیا، کمال آیا 

عمرؓ کی جرأت پہ جاؤں قرباں ہیں آج کافر بھی ان سے لرزاں  

عمرؓ کے آنے سے کفر پر جو زوال آیا، کمال آیا 

نبیؐ تو صائم سبھی ہیں اعلیٰ ہیں رتبے سب کے عظیم و بالا 

مگر جو آخر میں آمنہؑ کا وہ لالﷺ آیا، کمال آیا  


صائم علوی

No comments:

Post a Comment