عارفانہ کلام نعتیہ کلام
کان عرب سے نعل نکل کر تاج بنا سرداروں کا
نام محمدﷺ اپنا رکھ، سلطان بنا سرداروں کا
باندھ کے سر پر سبز عمامہ کاندھے پہ رکھ کر کالی کملی
ساری خدائی اپنی کر لی، مختار بنا دلداروں کا
تیرا چرچا گھر گھر ہے، وہ جلوہ دل کے اندر ہے
ذکر تِرا ہے لب پر جاری، دلدار بنا دلداروں کا
روپ ہے میرا رتی رتی، نور ہے تیرا پتی پتی
مہر و مہ کو تجھ سے رونق، نور بنا سیاروں کا
بوبکرؓ و عمرؓ عثمانؓ و علیؓ، چاروں تھے عناصر ملت کے
کثرتِ وحدت میں جیسے حال وہ تھا ان چاروں کا
کسبِ تجلی کرتے ہیں چاروں مہر نبوتﷺ سے
بخت رسا تھا برج شرف میں تیرے چاروں یاروں کا
بادۂ عرفاں ملتی ہے ساقی کے مے خانے سے
شاد مقدر فضل خدا سے جاگا اب میخواروں کا
سر کشن پرشاد شاد
No comments:
Post a Comment