Thursday, 18 August 2022

میرے آقا میرے مولا ہم دیوانے آپ کے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


میرے آقاؐ میرے مولاؐ ہم دیوانے آپؐ کے

احمدؐ و یاسینؐ و طٰحٰہ ہم دیوانے آپ کے

سرزمینِ شام ہو یا کابل و قندھار ہوں

مغربی ملکوں نے دیکھا  ہم دیوانے آپ کے 

سارے عالم پر نفاذِ دِین کی کوشش میں ہیں

دیکھئے سلطانِ طیبہؐ ہم دیوانے آپ کے

 ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر کہہ گیا ہے آپ سے

سید الشہدائے حمزہ ہم دیوانے آپ کے 

ظالموں کے ظلم و نفرت، طنز و طعنے سہ کے بھی

نظریہ اک پل نہ بدلا ہم دیوانے آپ کے 

جیل ہو منبر ہو یا کہ جنگ کا میدان ہو

اہلِ ایماں نے پکارا ہم دیوانے آپ کے 

آپؐ کی ناموس پہ قرباں ہماری جان ہو

ہے اسی جذبے کا صدقہ ہم دیوانے آپ کے


ہدہد الہ آبادی

No comments:

Post a Comment