Wednesday, 5 August 2020

ہم ہیں کشمیری ہمارا طوفان نہ رکنے پائے گا

ہم ہیں کشمیری ہمارا طوفان نہ رکنے پاۓ گا
اے ہند تجھے تنکوں کی طرح لہروں میں بہا لے جاۓ گا

تو ہے بازار غلامی ہم تجھ کو نہ دیں گے سلامی
بھارت ہم ہونے نہ دیں گے آزادی کی نیلامی
کشمیر ہے امتِ مسلم کا کشمیر نہ بکنے پاۓ گا

یہ لہریں قطرے پانی ہر شے ہے بڑی طوفانی
یہ آزادی کا دریا ہے سید علی گیلانی
گیلانی کا یہ دریا گنگا جمنا کو پی جاۓ گا

ہے ضرب ہماری کاری سن لے بھارت کے پجاری
ہم ہیں ابن بن قاسم ہم ہیں بیدار شکاری
بھارت کا کوئی درندہ ہم سے نہ بچ کے جانے پاۓ گا

ہم ہیں کشمیری ہمارا طوفان نہ رکنے پاۓ گا
اے ہند تجھے تنکوں کی طرح لہروں میں بہا لے جاۓ گا
ہم ہیں کشمیری ہمارا طوفان نہ رکنے پاۓ گا

سلیم ناز بریلوی

No comments:

Post a Comment