اتنا یقین رکھ کہ گماں باقی رہے
ایک ذرا کار جہاں باقی رہے
باقی رہے یادوں کی اک قوس قزح
یعنی مِری جائے اماں باقی رہے
شورشِ خوں رقصِ جنوں ختم نہ ہو
قیدِ قفس، شورِ نفس کس کے لیے
کس کے لیے رشتۂ جاں باقی رہے
آنکھوں سے چھن جائیں اک اک خواب مگر
اس کی طلب، دل کا دھواں باقی رہے
عبداللہ کمال
No comments:
Post a Comment