Saturday, 29 August 2020

تم دکھی ہو

تم دُکھی ہو

ہزار چہرے پہ خول ڈالو
دکھا دکھا کر
ہنسی ہنسو تم
کرو یہ ظاہر
کہ خوش بہت و
بہت سُکھی و

مگر یہ آنکھوں کے
نرم گوشوں کے
گرم آنسو
یہ کُھل کے اعلان
کر رہے ہیں
کہ تم دُکھی ہو

رشید حسرت

No comments:

Post a Comment