Sunday, 30 August 2020

درد جب شعر میں لاتا ہوں تو رو پڑتا ہوں

درد جب شعر میں لاتا ہوں تو رو پڑتا ہوں
میں تِرا ہجر مناتا ہوں تو رو پڑتا ہوں
ایک بچپن کی کہانی نہیں ہنسنے دیتی
میں تِرے شہر میں آتا ہوں تو رو پڑتا ہوں
مجھ کو ثروت کی حماقت پہ ہنسی آتی تھی
خود کو پٹڑی پہ بٹھاتا ہوں تو رو پڑتا ہوں
میرے شعروں میں حوالے ہیں کسی ملکہ کے
اس لیے شعر سناتا ہوں تو رو پڑتا ہے
یہ اداسی مجھے پُرکھوں سے ملی ورثے میں
جب اسے دل سے لگاتا ہوں تو پڑتا ہوں
میں مصور تھا تِرے حسن میں رنگ بھرتا تھا
اب کوئی شکل بناتا ہوں تو رو پڑتا ہوں
تلخ لہجوں کو چھپاتا ہوں ہنسی میں، لیکن
غم کی دہلیز پہ جاتا ہوں تو رو پڑتا ہوں
میرے ہر درد سے واقف ہے مِرا رب حمزہ
خود کو سجدے میں گراتا ہوں تو رو پڑتا ہوں

حمزہ نقوی

No comments:

Post a Comment