Saturday 29 August 2020

راحت وصل بنا ہجر کی شدت کے بغیر

راحتِ وصل بنا ہجر کی شدت کے بغیر
زندگی کیسے بسر ہو گی محبت کے بغیر
اب کے یہ سوچ کے بیمار پڑے ہیں کہ ہمیں
ٹھیک ہونا ہی نہیں تیری عیادت کے بغیر
عشق کے ماروں کو آداب کہاں آتے ہیں
تیرے کوچے میں چلے آۓ اجازت کے بغیر
ہم سے پوچھو تو کہ ہم کیسے ہیں اے ہم وطنو
اپنے یاروں کے بنا، اپنی محبت کے بغیر
ملک تو ملک گھروں پر بھی ہے قبضہ اس کا
اب تو گھر بھی نہیں چلتے ہیں سیاست کے بغیر
عکس کس کا یہ اتر آیا ہے آئینے میں؟؟؟
کون یہ دیکھ رہا ہے مجھے حیرت کے بغیر
حاصلِ عشق اگر کچھ ہے تو وحشت ہے ضیا
اور انسان مکمل نہیں وحشت کے بغیر

ضیا ضمیر

No comments:

Post a Comment