Monday, 31 August 2020

عکس روئے مصطفٰی سے ایسی زیبائی ملی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام

عکسِ روۓ مصطفٰیﷺ سے ایسی زیبائی ملی
خاکداں روشن ہوا، ذرے کو رعنائی ملی
نعت گوئی سے مجھے ایسی پذیرائی ملی
عام سا تھا آدمی، مجھ کو بھی اونچائی ملی
سر زمینِ طیبہ میں جب آمدِ احمدﷺ ہوئی
کھل اٹھا رنگ چمن پھولوں کو رعنائی ملی
آپﷺ کی نظر کرم سے آنکھ بینا ہو گئی
آپﷺ کے دستِ شفا سے جو مسیحائی ملی
چاند کے ٹکڑے کئے، سورج کو ہے لوٹا دیا
کیسے کیسے معجزوں سے عزت افزائی ملی

معصوم صابری

No comments:

Post a Comment