Saturday, 29 August 2020

یہی تو ہے جو خیالوں سے جا نہیں رہا ہے

یہی تو ہے جو خیالوں سے جا نہیں رہا ہے
یہ آدمی جو مِرا فون اٹھا نہیں رہا ہے
ہمارے بیچ کوئی باوفا نہیں رہا ہے
یہ بات کوئی کسی کو بتا نہیں رہا ہے
کسی کا ساتھ میاں جی سدا نہیں رہا ہے
مگر دلوں کو ابھی صبر آ نہیں رہا ہے
جو اقربأ تھے مِری غیبتوں میں لگ گئے ہیں
کہ اب کسی کو کوئی مشغلہ نہیں رہا ہے
سب اپنے اپنے کٹورے لیے کھڑے ہوئے ہیں
کسی کے ہاتھ ابھی کچھ بھی آ نہیں رہا ہے
یہ چند فیصلہ کن ساعتیں ہیں سب کے لیے
اسی لیے تو کوئی مسکرا نہیں رہا ہے
کہیں اسے مِرا نعم البدل نہ مل گیا ہو؟
کئی دنوں سے مِری سمت آ نہیں رہا ہے

شکیل جمالی

No comments:

Post a Comment