Sunday, 30 August 2020

نہیں مکرنا وہ میرا رب تھا

نہیں مُکرنا وہ میرا رب تھا
بہت عجب تھا
کہ درد لمحوں میں
ساتھ رہتا، نہ تھل کی وحشی
سلگتی دھوپوں میں
سائبانی کا حق نبھاتا
غلیظ، ننگی، عجیب نظروں
کی بھیڑمیں بھی ڈھال بنتا، مثال بنتا
حسین جسموں کے سب نشیب و نگیں ابھاروں
مہین دھند میں
چھپی دراڑوں کی
کالے سانپوں کو راہ دکھاتا
تو، یہ بھی چاہتا
میری اطاعت میں صبر لازم ہے
صبر کرنا نہیں مکرنا
کہ آدھی ہو گی تیری گو اہی تو، قتل پورا

شاہین ڈیروی
(ڈاکٹر صابرہ شاہین)

No comments:

Post a Comment