آخر بگڑ گئے مِرے سب کام ہونے تک
اک عمر لگ گئی، مجھے ناکام ہونے تک
دلکش دکھائی دیتے ہیں جو لوگ صبح دم
ان پہ نظر نہ ڈالو گے تم شام ہونے تک
جس عشق کو چھپانے میں اک عمر لگ گئی
قیمت مِری ذرا سی "محبت" تھی دوستو
پر مدتیں لگی مجھے "نیلام" ہونے تک
دنیا نے زیب مجھ کو "کہیں" کا نہیں رکھا
لیکن میں چپ ہوں ذات میں کہرام ہونے تک
زیب اورنگ زیب
No comments:
Post a Comment