عجب اک، معرکہ
تها وہ
کہ جس میں
منحنی، دبلے
بہت موٹے سے
اور کچھ کچھ
لموچڑ، تهوتهنی والے
عجب اک وِرد
کرتے تهے
تجهے لعنت، مجهے لعنت
مِرے سب، دوستانِ بے نمو کی
ادهڑی، گلتی، بے ثمر
روحوں کی، روڑی پر
فقط لعنت
عجب یہ اسمِ لعنت تها
جو ان سب کو
کبهی نہ جیتنے دیتا تها
اور نہ
ہارنے دیتا
شاہین ڈیروی
(ڈاکٹر صابرہ شاہین)
No comments:
Post a Comment