محفل میں ذرا ہم سے وہ آنکھیں تو ملائیں
جو دل میں ہے کہ جائیں سب اور لب نہ ہلائیں
مجذوب عجب ان کی ہیں مستانہ ادائیں
ہر حال میں کیف رلائیں کہ ہنسائیں
یہ ابر، یہ منظر، یہ ہوائیں، یہ فضائیں
وہ منتظر اس کے ہیں کہ آنکھیں تو ملائیں
اب حضرتِ مجذوب ذرا ہوش میں آئیں
عزیز الحسن مجذوب
No comments:
Post a Comment