Monday 31 August 2020

اے کاش موت مجھ کو مدینہ نصیب ہو​

عارفانہ کلام نعتیہ کلام

اے کاش موت مجھ کو مدینہ نصیب ہو​
کلمہ بھی آپ کا مجھے پڑھنا نصیب ہو
جب وقت ہو قریب مِری موت کا تو پھر
آقا حضور آپﷺ کا جلوہ نصیب ہو
آنکھیں ترس رہی ہیں مِری دید کو مگر
اے کاش مجھ کو روضے پہ جانا نصیب ہو
جس وقت آپ کے ملے نعلین میں جگہ
اس وقت نعت آپ کی پڑھنا نصیب ہو
محشر میں جسم میرا یہ بھڑکے گا جس گھڑی
ٹھنڈی نبیﷺ کی چھاؤں میں آنا نصیب ہو
پڑھتا درود سونے سے پہلے ضرور ہوں
ہو دیکھنا حضورﷺ کا چہرہ نصیب ہو
معصوم خوش نصیب بنا امتی جو ہے
خواہش فقط مدینہ میں مرنا نصیب ہو

معصوم صابری

No comments:

Post a Comment