Monday, 31 August 2020

کوئی موسم بھی سزاوارِ محبت نہیں اب

کوئی موسم بھی سزاوارِ محبت نہیں اب
زرد پتوں کو ہواؤں سے شکایت نہیں اب 
شور ہی کربِ تمنا کی علامت نہ رہے 
کسی دیوار میں بھی گوشِ سماعت نہیں اب 
جل چکے لوگ تو اب دھوپ میں ٹھنڈک آئی 
تھی جو سورج کو درختوں سے عداوت نہیں اب
وہ تو پہلے بھی سبیلوں میں نہیں بٹتی تھی
جس کے بِکنے کی دکانوں پہ اجازت نہیں اب
اب تو ہر شخص میں برپا ہے خود اس کا محشر
ہے کوئی اور قیامت تو قیامت نہیں اب

جو ہر میر

No comments:

Post a Comment