Wednesday, 5 August 2020

اب بن کے رہے گی تری بگڑی ہوئی تقدیر اے وادی کشمیر

اب بن کے رہے گی تِری بگڑی ہوئی تقدیر
اے وادئ کشمیر،۔ اے وادئ کشمیر
اللہ کا فرمان ہے،۔ ایمان ہمارا
ہم سے تو یہی کہتا ہے قرآن ہمارا
جنت کبھی ہو سکتی نہیں کفر کی جاگیر
اے وادئ کشمیر،۔ اے وادئ کشمیر

ٹینکوں کا خطر لشکر کفار کا ڈر کیوں
اسلام کو ہو کفر کی یلغار کا ڈر کیوں
اسلام کے ہاتھوں میں ہے ایمان کی شمشیر
اب بن کے رہے گی تری بگڑی ہوئی تقدیر
اے وادئ کشمیر،۔ اے وادئ کشمیر

کچھ فکر نہیں خون کے دریا جو بہیں گے
ہم کفر کے طوفان سے ٹکرا کے رہیں گے
توڑیں گے تیرے پاؤں سے ہر ظلم کی زنجیر
اب بن کے رہے گی تری بگڑی ہوئی تقدیر
اے وادئ کشمیر،۔ اے وادئ کشمیر

ظالم کا جہاں زیر و زبر ہو کے رہے گا
مظلوم کی آہوں کا اثر ہو کے رہے گا
گونجے گی تیری آزاد فضاؤں میں تکبیر
اب بن کے رہے گی تری بگڑی ہوئی تقدیر
اے وادئ کشمیر،۔ اے وادئ کشمیر

سلیم ناز بریلوی​

No comments:

Post a Comment