خزاں
رات بھر پتے گرے، گرتے رہے
خشک اور بے جان پتے
سرد برفیلی ہوا میں
خامشی سے رات بھر گرتے رہے
اور ہوا کچھ اس طرح روتی رہی
آسماں کے نوحہ گر ماتم کریں
آرزوئیں یا دلِ ناکام کی
ایک اک کر کے تمام
ناامیدی کے سمندر میں گریں
گرتی رہیں
شاد امرتسری
No comments:
Post a Comment