Friday, 3 November 2023

اپنی دھن میں مست اگن ہوں

 اپنی دھن میں مست اگن ہوں

میں لڑکی دستور شکن ہوں

میری سمت ہوں تیر کمانیں

اور تمہاری سمت ہرن ہوں

چاند کو روشنی دان کروں گی 

میں سورج کی تیز کرن ہوں

تیری یاد نے زرد کیا ہے 

ورنہ وادی اور گگن ہوں

کاشر دھرتی دیس ہے میرا 

سچائی ہوں دار و رسن ہوں

تتلی مجھ پر آ بیٹھی  ہے 

یعنی میں بھی سبز چمن ہوں

میں نے جس کو روح سے چاہا

اس کے لیے میں صرف بدن ہوں


ماریہ نقوی

No comments:

Post a Comment