Wednesday 26 May 2021

ایک بے نام سی وحشت کو سجاتے وہاں جاتا تھا

 ملحدوں کا کمرہ


ایک بے نام سی وحشت کو سجاتے وہاں جاتا تھا

دوست گمنام طریقت کو اُٹھاتے وہاں جاتا تھا

ایک سے دو بجے روز تمحیصِ وجود ہستی

خام حیرت کے ستائے وہاں جاتا تھا

دوست کے پاس کتابیں تھیں

کتابوں کے حوالے تھے

سُنانے کو کہانی تھی کوئی اُلجھی اُلجھی

دوست کے پاس دکھانے کو کئی قبریں تھیں

مجاور تھے، کئی کتبے تھے

دوست کے پاس یقین تھا کوئی ٹوٹا پھوٹا

پر کہیں عشق کا زعم بھی تھا جسے وہ جھٹلاتے تھے

(عشق کا زعم معمہ ہے، خلا ہے

یہ کوئی اُمید تو ہو سکتا ہے، منزل کیسے؟)

وہ اُسے اس کی زباں بول کے بتلاتے تھے

حاشیے پڑھ کے سُناتے تھے اُسے

ورق پہ ورق کھرچتے تھے کہ تحریر اُبھرے

کوئی تکرار اُجاگر ہو، کوئی تقریر اُبھرے

مور پنکھ اتنے سوالوں کے بکھرتے تھے جو کمرے میں تھا بھاگ اُٹھتا تھا

چار سے پانچ بجے اور کتابوں کے لیے

اور حوالوں کے لیے، اور کہانی کے لیے 


آصف محمود

No comments:

Post a Comment