Wednesday, 22 August 2018

سکوں ملے نہ ملے یا قرار ہو کے نہ ہو

سکوں ملے نہ ملے یا قرار ہو کے نہ ہو
چمن کی خیر الہٰی! 🎕بہار ہو کے نہ ہو🎕
ہم اس کے یار ہیں، وہ اپنا یار ہو کے نہ ہو
ہمیں تو اس سے پیار ہے، اس کو پیار ہو کے نہ ہو
اٹی ہوئی ہیں تلون کی دھول سے نظریں
کھنچے کھنچے تو ہو، دل میں غبار ہو کے نہ ہو

یہ بات دل سے کہوں گا فقط زباں سے نہیں

یہ بات دل سے کہوں گا فقط زباں سے نہیں
کوئی ملال مجھے جورِ دوستاں سے نہیں
قفس نصیب کو اب ربط گلستاں سے نہیں
زمینِ گل سے نہیں شاخِ آشیاں سے نہیں
ملال ہے تو عدو کی شکاہتوں کا انہیں
وہ غمزدہ ہیں مگر مری داستاں سے نہیں

لڑاتے ہیں نظر ان سے جو ہوتے ہیں نظر والے

لڑاتے ہیں نظر ان سے جو ہوتے ہیں نظر والے
محبت کرتے ہیں دنیا میں دل والے، جگر والے
ہمیں ذوقِ نظر نے کر دیا اس راز سے واقف
اشاروں میں پرکھتے ہیں زمانے کو نظر والے
کوئی تم سا نہ دیکھا، یوں تو دیکھا ہم نے دنیا میں 
بہت جادو نظر والے، بہت جادو اثر والے

آ گئیں چل کے ہوائیں تیرے دیوانے تک

آ گئیں چل کے ہوائیں تیرے دیوانے تک
اب یہی لے کے چلیں گی اسے مےخانے تک
کوئی چھیڑے نہ مجھے عہد بہار آنے تک
میں پہنچ جاؤں گا خود جھوم کے مےخانے تک
آکے خود رقص کیا کرتا ہے جل جانے تک
شمعِ سوزاں کبھی جاتی نہیں پروانے تک