Sunday, 1 March 2026

لبوں پر آہ ہوتی اور نہ قسمت کا گلا ہوتا

 کبھی جو وصل کا وعدہ ترا ظالم وفا ہوتا

لبوں پر آہ ہوتی اور نہ قسمت کا گِلا ہوتا

نقابِ رُخ اٹھا دیتی اگر تُو صحنِ گلشن میں

بڑا احسان مجھ پر تیرا اے بادِ صبا ہوتا

تمنا ہی تمنا میں ہماری زندگی گزری

کبھی تو حالِ دل ظالم ہمارا بھی سنا ہوتا

جو تھا ہر آن مبتلا میرا

 جو تھا ہر آن مبتلا میرا

وہ بھی سمجھا نہ ماجرا میرا

ہے محبت میں کچھ ہوس پنہاں

تو نہ کریو کبھی کہا میرا

تیرے نزدیک رہ کے بھی تجھ سے

کم ہی کم واسطہ رہا میرا

کیا گھر کی طرح دشت بھی آسیب زدہ تھا

 سائے کی طرح کوئی مرے ساتھ لگا تھا

کیا گھر کی طرح دشت بھی آسیب زدہ تھا

پرسش کو نہ تھا کوئی تو تنہا تھا بہت میں

محروم جو تھا سب سے خفا رہنے لگا تھا

ہر دم نئے احساس کا طوفان تھا دل میں

کیا جانیے میں کون سی مٹی سے بنا تھا

بارش رکی وباؤں کا بادل بھی چھٹ گیا

 بارش رکی وباؤں کا بادل بھی چھٹ گیا

ایسی چلیں ہوائیں کہ موسم پلٹ گیا

پتھر پہ گر کے آئینہ ٹکڑوں میں بٹ گیا

کتنا مِرے وجود کا پیکر سمٹ گیا

کٹتا نہیں ہے سرد و سیہ رات کا پہاڑ

سورج تھا سخت دھوپ تھی دن پھر بھی کٹ گیا

منظر یہ دیکھ کر سبھی حیران ہو گئے

 منظر یہ دیکھ کر سبھی حیران ہو گئے

بھائی جب آج دست و گریبان ہو گئے

ماں باپ چاہتے تھے رہیں اتفاق سے

قربان ان کے آج سب ارمان ہو گئے

بلبل نے میرے ہاتھ میں کلہاڑا دیکھ کر

کہنے لگا یہ باغ اب ویران ہو گئے