Tuesday, 3 July 2018

جن پر میرا دل دھڑکا تھا

جن پر میرا دل دھڑکا تھا
وہ سب باتیں دہراتے ہو
وہ جانے کیسی لڑکی ہے 
تم اب جس کے گھر جاتے ہو
مجھ سے کہتے تھے
بن کاجل اچھی لگتی ہیں میری آنکھیں 
تم اب جس کے گھر جاتے ہو 
کیسی ہوں گی اس کی آنکھیں 
تنہائی میں کھوئی کھوئی نازک سپنے بنتی ہو گی
تم اب جس کے گھر جاتے ہو
کیا وہ مجھ سے اچھی ہو گی

فہمیدہ ریاض

No comments:

Post a Comment