Sunday 18 November 2012

آیا نہ ہو گا اس طرح حسن و شباب ریت پر

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام عالی مقام

آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
ایک کے بعد اِک دیئے، سارے جواب ریت پر
پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر
آلِ نبیﷺ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیب، ایسی کتاب ریت پر

ادیب رائے پوری

No comments:

Post a Comment