جاگیں گے کسی روز تو اس خوابِ طرب سے
ہم پُھول ہی چُنتے رہے باغیچۂ شب سے
پھر ایک سفر اور وہی حرفِ رفاقت
سمجھے تھے گزر آئے ہیں ہم تیری طلب سے
خُوش دل ہے اگر کوئی تو کیا اس کا یہاں کام
یہ بارگہِ غم ہے، قدم رکھو ادب سے
اب موسمِ جاں سے بھی یقیں اُٹھنے لگا ہے
دیکھا ہے تُجھے رنگ بدلتے ہوئے جب سے
یاں بھی وہی بے گانہ روی، اپنے خُدا سی
مانگی جو کبھی کوئی دُعا شہر کے رب سے
چونکی ہوں تو دیکھا کہ وہ ہمراہ نہیں ہے
اُلجھن میں ہوں کس بات پہ، کس موڑ پہ، کب سے
یہ درخورِ ہنگامہ تو پہلے بھی کہاں تھی
ہول آئے مگر آج تو ویرانئ شب سے
کچھ، دوست بھی مصروف زیادہ ہوئے اور کچھ
ہم دور ہیں، افسردگئ دل کے سبب سے
ہم پُھول ہی چُنتے رہے باغیچۂ شب سے
پھر ایک سفر اور وہی حرفِ رفاقت
سمجھے تھے گزر آئے ہیں ہم تیری طلب سے
خُوش دل ہے اگر کوئی تو کیا اس کا یہاں کام
یہ بارگہِ غم ہے، قدم رکھو ادب سے
اب موسمِ جاں سے بھی یقیں اُٹھنے لگا ہے
دیکھا ہے تُجھے رنگ بدلتے ہوئے جب سے
یاں بھی وہی بے گانہ روی، اپنے خُدا سی
مانگی جو کبھی کوئی دُعا شہر کے رب سے
چونکی ہوں تو دیکھا کہ وہ ہمراہ نہیں ہے
اُلجھن میں ہوں کس بات پہ، کس موڑ پہ، کب سے
یہ درخورِ ہنگامہ تو پہلے بھی کہاں تھی
ہول آئے مگر آج تو ویرانئ شب سے
کچھ، دوست بھی مصروف زیادہ ہوئے اور کچھ
ہم دور ہیں، افسردگئ دل کے سبب سے
ثمینہ راجا
No comments:
Post a Comment