کچھ لوگ تمہیں سمجهائیں گے
وہ تم کو خوف دلائیں گے
جو ہے وہ بهی کهو سکتا ہے
اس راہ میں رہزن ہیں اتنے
کچھ اور یہاں ہو سکتا ہے
پر تم جس لمحے میں زندہ ہو
یہ لمحہ تم سے زندہ ہے
یہ وقت نہیں پهر آئے گا
تم اپنی کرنی کر گزرو
جو ہو گا دیکها جائے گا
فہمیدہ ریاض
No comments:
Post a Comment