Sunday 26 April 2020

ہم تو بار غم عشق اٹھا کر چلے

ہم تو بارِ غمِ عشق اٹھا کر چلے
اور جنابِ خضر آپ کیا کر چلے
سارے عالم کو موسٰیؑ بنا کر چلے
ان کے جلوے قیامت بپا کر چلے
رہ گئے دیکھتے آسمان و زمیں
ہم  جو بارِ امانت اٹھا کر چلے
ان کے نقشِ  قدم مل گئے جس جگہ
ہم وہیں اپنا کعبہ بنا کر چلے
زندگی ان کی بھی ہے کوئی زندگی
جو نمازِ محبت قضا کر چلے
جتنے سجدے جبیں میں تھے شیخِ حرم
ان کے نقشِ قدم پر ادا کر چلے
مل گیا حاصلِ دید افقؔر ہمیں
وہ دمِ نزع جلوہ دکھا کر چلے

افقر موہانی وارثی

No comments:

Post a Comment