Wednesday, 1 April 2020

سبھی کی راہ دیا اب جلانا لازم ہے

سبھی کی راہ دیا اب جلانا لازم ہے 
یہ دور وہ ہے کہ ہنسنا ہنسانا لازم ہے 
خدا کی یاد بھی لازم ہے اس گھڑی لیکن 
خدا کے بندوں کی ہمت بڑھانا لازم ہے
ہے احتیاط ہی واحد علاج بستی کا
بس اس کے ساتھ ترا مسکرانا لازم ہے
عجب سفر ہے کہ اب ساتھ ساتھ چلتے ہوئے
سبھی کو سائے سے اپنے بچانا لازم ہے
زمینی فاصلے رکھنا چلو ہے مجبوری
دلوں کے فاصلے ابرک گھٹانا لازم ہے
ہے حل جہاں کے مسائل کا جس کے پاس ابرک
وہی خدا ہے، خدا کو منانا لازم ہے

اتباف ابرک

2 comments: