Thursday, 24 January 2019

مرتبہ تھا مقام تھا میرا

مرتبہ تھا مقام تھا میرا
روشنی پر قیام تھا میرا
میں نے سب کو معاف کر دیا تھا
اور یہ انتقام تھا میرا
آخری وقت آنکھ کھل گئی تھی
ورنہ قصہ تمام تھا میرا
سچ بتاؤں تو ان ہواؤں میں
سانس لینا حرام تھا میرا

عمار اقبال

No comments:

Post a Comment