Tuesday, 22 January 2019

ویلکم

ویلکم

تو اک گِدھ اڑا
اور پورب میں پچھم میں
چاروں دِشاؤں میں جا کر
ہر اک دوست کو
اس نے کل صبح کھانے پہ مدعو کیا

اور پھر شام کو
شہر میں آکے آرام سے سو گیا
صبح مہمان آئے تو ان کے لیے
شہر کی سُونی سڑکوں پہ لاشیں سجی تھیں
اور گِدھ چوک میں
آۓ مہمان کو
دونوں پر کھول کے
ویلکم کر رہا تھا

محمد علوی

No comments:

Post a Comment