خمیدہ سر نہیں ہوتا میں خودداری کے موسم میں
مِرا اک اپنا موسم ہے گراں باری کے موسم میں
میں ان گِرہوں میں پانی باندھ کر لایا تھا دریا سے
مِرے چہرے پہ آنکھیں تھیں، عزاداری کے موسم میں
ہمارے کھِلنے اور جھڑنے کے دن اِک ساتھ آئے تھے
کہیں باہر کی زنجیریں نہ اندر تک پہنچ جائیں
گرفتہ دل نہیں ہوتا گرفتاری کے موسم میں
تمنا میں فراغت کو کوئی لمحہ نہیں ملتا
بڑی مصروفیت رہتی ہے، بیکاری کے موسم میں
سیاست سے محبت کا کوئی رشتہ نہیں آتا
کسی کے ہم بھی ہو رہتے طرفداری کے موسم میں
بہر صورت عزائم اور بال و پر بچانے ہیں
وگرنہ ہم نہیں تابؔش کمانداری کے موسم میں
عباس تابش
No comments:
Post a Comment