دکھ
قصرِ سفید میں بیٹھا خون آشام درندہ
کس انجیل کا پیرو ہے؟
دین کے نام پہ دہشت نافذ کرنے والے
کس قرآن کے طالب ہیں؟
روشن روشن چہروں والے
دو پیغمبر
دونوں بھائی
اک دوجے کو دیکھ رہے ہیں
عیسیؑ اور محمدؐ کا دکھ اک جیسا ہے
علی زریون
No comments:
Post a Comment