اے وائے بر حرفِ ہنر
سورج سوا نیزے پہ اور نیزہ مرے سینے کے پار
اور ہر طرف زندہ لہو کی آگ میں جھلسے ہوئے، جلتے ہوئے لفظوں کے بیچ
"اک نسخۂ "مہر دونیم
اور اک بھیانک چیخ، پھر اک قہقہہ
"اے وائے بر مہر دو نیم"
"اے وائے بر حرفِ دو نیم"
!اے خالقِ آہنگ و رنگ و نغمہ و صوت و صدا
تیرے مغنی، تیرے صورت گر، تیرے حرف آشنا
لوحِ ابد پر اپنی مہرِ سرفرازی ثبت کرنے کے جنوں میں سرنگوں
خوار و زبوں بے آسرا، بے دست و پا
اے مالکِ آہنگ و رنگ و نغمہ! یہ تیری جزا بھی خوب ہے
یہ منصبِ کارِ امانت کا صلہ بھی خوب ہے
اک شاعرِ وارفتہ کے شوقِ فراواں کی سزا بھی خوب ہے
افتخارعارف
No comments:
Post a Comment