بہی کھاتہ
روز لکھتا ہوں آنے والے کل
اور پرسوں کی زندگی کا حساب
بہی کھاتہ کہ جس میں “فردا” کے
قرض کی واجبی ادائی کی
ذمہ داری ہے “آج” کے سر پر
یہ “زرِ پیشگی” عجب ہے مِرا
“حال” “فردا” کے واسطے اتنے
دکھ اٹھائے، کہ آنے والے دن
جانے والے دنوں سے بہتر ہوں
آج کی “واجب الادا” یہ رقم
سود در سود آنے والا “کل”
دے بھی پائے گا، یا مری پونجی
(آج کے دن کی زندگی کی کشش)
یونہی بے کار ڈوب جائے گی
غور کرنے کی بات ہے، لیکن
لکھتا رہتا ہوں آنے والے کل
اور پرسوں کی زندگی کا حساب
اور پرسوں کی زندگی کا حساب
بہی کھاتہ کہ جس میں “فردا” کے
قرض کی واجبی ادائی کی
ذمہ داری ہے “آج” کے سر پر
یہ “زرِ پیشگی” عجب ہے مِرا
“حال” “فردا” کے واسطے اتنے
دکھ اٹھائے، کہ آنے والے دن
جانے والے دنوں سے بہتر ہوں
آج کی “واجب الادا” یہ رقم
سود در سود آنے والا “کل”
دے بھی پائے گا، یا مری پونجی
(آج کے دن کی زندگی کی کشش)
یونہی بے کار ڈوب جائے گی
غور کرنے کی بات ہے، لیکن
لکھتا رہتا ہوں آنے والے کل
اور پرسوں کی زندگی کا حساب
ستیہ پال آنند
No comments:
Post a Comment