خوں رنگ خموشی کی گِرہ کھولنے والے
یاں کاٹ دئیے جاتے ہیں سر بولنے والے
ہر پنجرہ کسی دوسرے پنجرے میں پڑا ہے
اڑ کر بھی کہاں جائیں گے پر تولنے والے
ممکن ہے کسی روز قلم کر دیئے جائیں
زہریلی صداؤں نے جگر چیر دئیے ہیں
کس دیس گئے کانوں میں رس گھولنے والے
ہر معرکہ سر کرتا گیا بندۂ عاجز
مٹی میں ملے بول بڑا بولنے والے
سید انصر
No comments:
Post a Comment